• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

تراویح میں دو رکعت پر بیٹھنا بھول گیا اور چار رکعت پوری کی

استفتاء

اگر امام دو رکعت تراویح کی نیت سے نماز شروع کرے اور قعدہ بھول سے نہ کرے پھر چار رکعت پوری کر کے سجدہ سہو کرے تو اس کا کیا حکم ہے کتنی رکعتین شمار ہوں گی اور قرآن پاک پڑھے گئے کا کیا حکم ہو گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس صورت میں دو رکعت تراویح ہونگی اور دو رکعت نفل ہوں گی۔ کونسی دو رکعتوں کو نفل سمجھ کر ان میں کی گئی قراءت کا اعادہ کیا جائے اس میں اختلاف ہے۔ بعض نے پہلی دو رکعتوں کا اور بعض نے دوسری دو رکعتون کا کہا ہے۔ ایک تیسرا قول یہ ہے کہ رکعتیں دو شمار کریں اور قراءت پوری شمار کر لیں۔جس قول پر چاہیں عمل کر لیں سب طرف سے گنجائش ہے۔بہتر یہ ہے کہ اگر قراءت زیادہ ہوئی ہو اور اس کا اعادہ دشوار ہو تو تیسرے قول پر عمل کر لیں ورنہ پہلے دو میں سے کوئی قول لے لیں۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved