ٹاسک پے (Taskpay) کمپنی سے کمائی کا حکم
- فتوی نمبر: 32-325
- تاریخ: 06 جون 2026
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > فیک ریٹنگ
استفتاء
ٹاسک پے (Taskpay) ایک آن لائن ارننگ ویب سائٹ ہے جس کا لنک دوسروں کو شیئر کرنے سے ہم ارننگ (کمائی) کرسکتے ہیں اور ان کی طرف سے مختلف کوڈز آتے ہیں ان کو دیکھ کر لکھنا پڑتا ہے جسے لکھ کر بھی پیسے کمائے جاسکتے ہیں تو کیا ایسے کمانا حلال ہوگا؟وہ کوڈز ایسے ہوتے ہیں “ii6beyz” ان کو دیکھ کر لکھتے ہیں اور جمع کرواتے ہیں۔
نوٹ: سائل کی طرف سے دیے گئے لنک پر کلک کرنے سے جو ویب سائٹ کھلی ہے اس کے مطابق اس ایپلی کیشن میں بہت سارے ٹاسک (کام) دیے جاتے ہیں جن میں یوٹیوب کی ویڈیوز کو لائک کرنا ، ان پر کمنٹ کرنا، چینل سبسکرائب کرنا شامل ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ آن لائن کمائی شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔
توجیہ: مذکورہ کمپنی فیک ریٹنگ کا کام کرتی ہے اور اپنے ساتھ منسلک افراد سے یہی کام یعنی فیک ریٹنگ کرواتی ہے اور اس پر ان کو اجرت دیتی ہے۔ اول تو ویڈیو دیکھنا، کمنٹ کرنا اور چینل سبسکرائب کرنا ہی قابل اجارہ عمل نہیں ہے، نیز یہ دھوکہ دہی کا سبب بھی ہے اس لیے مذکورہ کمائی ناجائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved