• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تیمم کی شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں تیمم کرکے پڑھی گئی نمازوں کا حکم

استفتاء

اگر کوئی شخص ایسی حالت میں تیمم کرکے نماز پڑے جس وقت تیمم وضو کا خلف نہ بن رہا ہو تو اس نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا  وہ نماز دو بارہ لوٹانی پڑے  گی؟

صورت مسئلہ یہ ہے کہ میرے والد صاحب کے آنکھ کا آپریشن ہوا ہے،  ڈاکٹر نے چہرہ  دھونے سے منع کیا ہےتو میں نے والد صاحب سے کہا کہ آپ تیمم کرکے نماز پڑھ لیں پھر میرے ذہن میں یہ قاعدہ آگیا کہ” الحکم للأکثر”تو اس کے  تحت ان کو چہرہ پر مسح کرنا ہے اور باقی اعضاء دھونا ہے تو یہ جو تیمم کرکے نماز پڑھی ہے کیا  اس کا اعادہ کرنا ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

چونکہ مذکورہ صورت میں تیمم کے جائز ہونے کی شرط نہیں پائی جارہی تھی اس لئے اس تیمم سے پڑھی گئی  نماز درست نہیں لہذا اس نماز کا اعادہ کرلیا جائے۔

توجیہ: جب اکثر اعضائے  وضو صحیح ہوں اور ایک آدھ  زخمی ہو تو صحیح اعضاء کو  دھونا اور زخمی پر مسح  کرنا ضروری ہے  تیمم کافی نہیں ۔ مذکورہ صورت میں بھی چونکہ آنکھ کا آپریشن ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے صرف چہرہ دھونے سے منع کیا ہے لہذا باقی اعضاء کو دھونا اور چہرے پر مسح کرنا ضروری  تھا  اور چونکہ  ایسا نہیں کیا گیا بلکہ تیمم کر کے نماز پڑھی گئی ہے لہذا  تیمم کی شرط نہ پائے جانے کی وجہ سے اس تیمم سے  پڑھی ہوئی نماز درست نہیں ہوئی اس لیے اس کا اعادہ ضروری ہے۔

درمختار (1/257) میں ہے:

(تيمم لو) كان (أكثره) أي ‌أكثر ‌أعضاء ‌الوضوء عددا وفي الغسل مساحة (مجروحا) أو به جدري اعتبارا للأكثر (وبعكسه يغسل) الصحيح ويمسح الجريح.

الاختیار لتعلیل  المختار (1/23) میں ہے:

إن ‌كانت ‌الجراحة في شيء من أعضاء الوضوء غسل الباقي إلا موضعها. ولا يتيمم لها وإن كان الجراح أو الجدري في أكثر جسده فإنه يتيمم ولا يغسل بقية جسده.

معراج الدرایۃ (1/278) میں ہے:

ولو كان عامة بدن الجنب أو عامة أعضاء المحدث جريحا يتيمم على عكسه يغسل الصحيح ويمسح الجريح.

بدائع الصنائع (1/114) میں ہے:

(أما) شرائط أركان الصلاة: (فمنها) الطهارة بنوعيها من الحقيقية والحكمية، ‌والطهارة ‌الحقيقية هي طهارة الثوب والبدن ومكان الصلاة عن النجاسة الحقيقية، والطهارة الحكمية هي طهارة أعضاء الوضوء عن الحدث، وطهارة جميع الأعضاء الظاهرة عن الجنابة

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved