• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

استاد کی بائیو میٹرک حاضری نہ ہونے کی صورت میں کٹوتی کرنا

استفتاء

ہم ایک اسلامی تعلیمی ادارے میں تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ ادارے میں اساتذہ کی حاضری بائیومیٹرک (انگوٹھا لگانے والی) مشین کے ذریعے لگائی جاتی ہے۔اس سلسلے میں دو صورتیں پیش آتی ہیں:

پہلی صورت: بعض اوقات استاد مقررہ وقت پر آکر مشین پر انگوٹھا لگاتا ہے اور مشین پر حاضری ظاہر بھی ہو جاتی ہے، لیکن بعد میں مہینے کے اختتام پر معلوم ہوتا ہے کہ مشین نے اس حاضری کو محفوظ نہیں کیا، جس کی وجہ سے استاد کو غیر حاضر شمار کر لیا جاتا ہے اور اس دن کی تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے، حالانکہ وہ پورا دن ادارے میں موجود رہا اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہا۔

دوسری صورت: ادارے میں صبح آتے وقت اور شام واپس جاتے وقت دونوں اوقات میں انگوٹھا لگانا ضروری ہے۔ اگر کوئی استاد صبح انگوٹھا لگانا بھول جائے لیکن پورا دن تدریسی خدمات انجام دے اور شام کو انگوٹھا لگا دے، یا صبح انگوٹھا لگا دے لیکن شام کو انگوٹھا لگانا بھول جائے، تو ادارہ اسے پورے دن کے لیے غیر حاضر شمار کر لیتا ہے اور اس دن کی مکمل تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے، حالانکہ اس نے پورا دن کام کیا ہوتا ہے۔

اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ:مذکورہ دونوں صورتوں میں پورے دن کی تنخواہ کاٹنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟کیا محض مشین کی خرابی یا ایک وقت کا انگوٹھا لگانا بھول جانے کی وجہ سے مکمل دن کی اجرت روکنا جائز ہے؟جبکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے: مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔ تو اس صورت میں شرعی حکم کیا ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر ادارے کو آپ کی حاضری کا علم  ہو یا آپ کسی معتبر ذریعہ سے اپنی حاضری ثابت کردیں تو ادارے کے لیے آپ کی تنخواہ کاٹنا جائز نہیں کیونکہ اس صورت میں یہ تعزیر مالی ہے جوکہ جائز نہیں اور اگر نہ ادارے کو آپ کی حاضری کا علم ہو اور نہ آپ کسی  معتبر ذریعہ سے اپنی حاضری  ثابت کرسکیں تو ادارے کے لیے آپ کی تنخواہ کاٹنا جائز ہے کیونکہ ایسی صورت میں  ادارہ آپ کو غیر حاضر سمجھنے میں حق بجانب ہے۔

شامی (6/98) میں ہے:

وفي شرح الآثار: التعزير بالمال كان في ابتداء الإسلام ثم نسخ. اهـ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved