• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

والد کے ترکہ و پنشن اور کاروبار کے نفع کی تقسیم

استفتاء

1.ہمارے والد صاحب کی وفات کے بعد ان کی میراث میں سے ورثاء کو کتنا کتنا حصہ ملے گا؟ورثاء میں ایک بیٹا،دوبیٹیاں،بیوی اور والدہ ہے۔

2.والد صاحب نے ایک کاروبار میں کچھ رقم لگائی تھی جس سے ہر ماہ کچھ رقم بطور نفع آتی ہے اس کی تقسیم کی صورت کیا ہو گی اور کس کو ملے گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1.مذکورہ صورت میں والد صاحب کے کل ترکہ کے96حصے کیے جائیں گے جن میں سے بیوی کو12 حصے(12.5 فیصد) ،والدہ کو 16حصے(16.666 فیصد)،بیٹے کو 34حصے( 35.416فیصد)  جبکہ ہر بیٹی کو 17,17حصے(17.708 فیصدفی کس) ملیں گے۔

  1. سب ورثاء کو ان کے شرعی حصوں کے بقدر ملے گا شرعی حصوں کی تفصیل نمبر 1 کے ذیل میں بیان کردی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved