- فتوی نمبر: 36-104
- تاریخ: 04 اگست 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
زید کا انتقال ہوا، زید کے ورثاء میں زید کی والدہ، والد، بیوی ، چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ زید کی وراثت مذکورہ ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں زید کے ترکہ کے کل 216 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 36 حصے (16.6 فیصد) والد کو، 36 حصے (16.6 فیصد) والدہ کو، 27 حصے (12.5 فیصد) بیوی کو ، 26 حصے (12.037 فیصد فی کس) ہر ایک بیٹے کو اور 13 حصے (6.018 فیصد ) بیٹی کو ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
24×9=216
| والد | والدہ | بیوی | 4 بیٹے | 1 بیٹی |
| 6/1 | 6/1 | ثمن | ع | |
| 4 | 4 | 3 | 13 | |
| 4×9 | 4×9 | 3×9 | 13×9 | |
| 36 | 36 | 27 | 117 | |
| 36 | 36 | 27 | 26+26+26+26 | 13 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved