- فتوی نمبر: 15-334
- تاریخ: 12 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ظہر کی نماز سے پہلے جو چار رکعات سنت مؤکدہ پڑھیں جاتی ہیں اگر ٹائم کم ہو تو دو رکعات پڑھ سکتےہیں یا نہیں۔؟ اگر پڑھ سکتے ہیں تو فرض کے بعد دوبارہ چار رکعات پڑھنی پڑھے گیں یا وہ دو رکعات کافی ہو جائیں گی جو فرائض سے پہلے پڑھ لی ہے۔برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
فرض سے پہلے پڑھی گئی دو رکعات کافی نہ ہوں گی لہذا چار رکعات بعد میں پڑھنی پڑیں گی۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved