- فتوی نمبر: 36-73
- تاریخ: 21 جولائی 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک شخص فوت ہو گیا اس کے 3 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں اور مرحوم کے والدین پہلے ہی فوت ہو چکے تھے پھر مرحوم کی وفات کے بعد مرحوم کی بیوی بھی فوت ہو گئی پھر بیوی کی وفات کے بعد ایک بیٹی کی بھی وفات ہو گئی ہے اس بیٹی کی اولاد میں 7 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں اور اس بیٹی کا شوہر بھی حیات ہے۔ والد کی وراثت تین بیٹوں کے پاس ہے اور بیٹیوں کو حصہ نہیں دیا گیا اب تین بھائیوں میں سے دو بھائی تو بہنوں کو حصہ نہیں دے رہے البتہ ایک بھائی حصہ دے رہا ہے۔اس کے حصے میں 19 لاکھ روپے ائے ہیں تو بہنوں کے حصہ میں کتنے آئیں گے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں جو بھائی اپنی بہنوں کو حصہ دینا چاہ رہا ہے وہ اپنے حصے (19 لاکھ) میں سے ہر بہن کو 10 فیصد یعنی 1,90,000 (ایک لاکھ نوے ہزار) روپے دے گا اور جو بہن فوت ہو چکی ہے اس کے حصے میں سے اس کے شوہر کو 25 فیصد یعنی47,500( سینتالیس ہزار پانچ سو) روپے اور اس کے ہر بیٹے کو 8.82 فیصد یعنی16,7,64(سولہ ہزار سات سوچونسٹھ )روپے اور ہر بیٹی کو 4.4 فیصد یعنی8,3,82(آٹھ ہزار تین سو بیاسی )روپے دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved