• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

وراثت میں چچا زاد بھائیوں کاحصہ

استفتاء

زید کا انتقال مؤرخہ 21-11-30 کو ہوا ۔ان کے وارثان میں ان کی ایک بیوہ ،تین بیٹیاں اور تین بہنیں ہیں۔اس کے علاوہ دو چچا زاد بھائی ، پانچ چچا زاد بہنیں اور ایک پھوپھو بھی ہیں سوال یہ ہے کہ کیا چچا زاد بھائی اس کے وارث بنیں گے؟

نوٹ:متوفی سنی تھے لیکن کچھ وارثان نے وراثت کیلئے اب ان کو اہل تشیع (فقہ جعفریہ) ظاہر کیا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چچا زاد بھائی میت کے وارث نہیں بنیں گے کیونکہ میت کی حقیقی بہنیں اس کی بیٹیوں کے ساتھ عصبہ بن جائیں گی جس کی وجہ سے چچا زاد بھائیوں کو وراثت کے طور پر کچھ نہیں ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved