- فتوی نمبر: 36-355
- تاریخ: 02 نومبر 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ہم نے آپ کے ادارہ سے وراثت سے متعلق ایک فتویٰ (33/330) لیا تھا ، ا س فتوے میں زید صاحب کی زوجہ کو حیات لکھ کر فتویٰ لیا تھا جبکہ وہ فوت ہوگئیں تھیں اور مرحومہ کی وفات شوہر کے بعد ہوئی تھی، مرحومہ کے والدین مرحومہ سے پہلے فوت ہوگئے تھے، سوال یہ ہے کہ زید کی زوجہ کا حصہ کس کو ملے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں زید کی زوجہ کا حصہ ان کی اولاد کو ملے گا اور تقسیم کی صورت یہ ہوگی کہ بیٹے کو بیٹی سے دگنا ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved