• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

زمزم کے پانی میں پانی ڈالنا اور اس کی تاثیر

استفتاء

زم زم میں پانی ڈالیں تو کیا وہ پانی بھی زم زم کی تاثیر میں ہوتا ہے ؟ کیا یہ حدیث میں آتا ہے ؟ حدیث کا حوالہ بھی بھیج دیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

زم زم میں پانی ڈالنے سے سارا پانی زم زم کا پانی تو نہیں بنے گا لیکن اس سارے پانی میں زم زم کے پانی کی برکات ضرور ہوںگی کیونکہ اس سارے پانی میں زم زم کا پانی بھی موجود ہے ۔اس کی تائید مندرجہ ذیل دو احادیث سے ہوتی ہے ۔

سنن نسائی رقم الحدیث:701

عن قيس بن طلق عن أبيه طلق بن علي قال : خرجنا وفدا إلي النبي صلي الله عليه و سلم فبايعناه وصلينا معه وأخبرناه أن بأرضنا بيعة لنا فاستوهبناه من فضل طهوره فدعا بماء فتوضأ وتمضمض ثم صبه في إداوة وأمرنا فقال اخرجوا فإذا أتيتم أرضکم فاکسروا بيعتکم وانضحوا مکانها بهذا الماء واتخذوها مسجدا قلنا ان البلد بعيد والحر شديد والماء ينشف فقال مدوه من الماء فإنه لا يزيده إلا طيبا

ترجمہ:        ایک صحابی کہتے ہیںہمارا ایک وفد آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا پس ہم نے بیعت کی اور نماز پڑھی حضور ﷺ کے ساتھ اور ہم نے آپ ﷺ کو بتلایا کہ ہمارے علاقے میں ایک گرجاہے پس آپ ہمیں اپنے وضو کا بچا ہوا پانی دیں پس آپ ﷺ نے پانی منگوایا پس وضو کیا اور کلی کی پھر اس کو کسی برتن میں انڈیل دیا اور ہمیں حکم دیا کہ چلے جائو اور جب تم اپنے علاقے میں پہنچو تو اس گرجے کو توڑ دو اور اس جگہ پر اس پانی کو چھڑکو اور اس کو مسجد بنائو ۔وفد والوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ دور ہے اور گرمی شدید ہے اور پانی خشک ہو جائے گا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اس میں پانی کا اضافہ کردو پس اس میں خوشگواری ہی بڑھے گی۔اس حدیث سے معلوم ہواکہ آپ ﷺ کے جو ٹھے پانی میں مزید پانی پلانے سے اس کی برکت ختم نہ ہو گی۔

عن ابن عباس ؓ قال جاء النبي ﷺ الي زم زم فنزعنا له دلوا فشرب ثم مج فيها ثم افرغناها في زم زم فشرب فمضمض ثم مج في الدلو وامر فاهريق في زم زم ۔(اخبار مکه)

ترجمہ: حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں (حج وداع کے موقع پر )رسول اللہ ﷺ زمزم کے کنویں پر آئے ہم نے آپ کے لیے (زم زم کے پانی کا )ایک ڈول نکالا۔آپ ﷺ نے (اس ڈول میں سے )کچھ پیا پھر آپ نے (زمزم کے پانی سے )کلی کی اور( اس کا ) پانی ڈول میں ڈال دیا اور حکم دیا کہ وہ ڈول کنویں میں ڈال دیا جائے تو ہم نے ڈول کا پانی کنویں میں ڈال دیا۔(اخبار مکہ)۔

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ زمزم کے کنویں میں آپ ﷺ کا جو ٹھا پانی ڈالنے سے زمزم کے پانی میں بھی آپ ﷺ کے جوٹھے پانی کی برکات شامل ہو گئیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved