- فتوی نمبر: 6-10
- تاریخ: 29 اپریل 2013
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
والد صاحب کا مکان بیچا۔ میرا پلاٹ تھا رقبہ 12 مرلہ (یہ میرا ذاتی ہے)، اس پلاٹ پر مذکورہ بالا مکان کی رقم میرے پلاٹ پر تعمیر ہو گئی، تعمیر میں لگا دی گئی، اس رقم میں تمام بہن بھائی، والدہ مرحومہ جو شرعی حصہ دار تھے متفقہ طور پر فیصلہ ہوا اور میرے پلاٹ پر مکان تعمیر ہو گیا۔
اس مکان میں بڑے بھائی نے 70000 روپے بقول ان کے اس مکان کی تعمیر میں لگائے تھے۔ میرے چھوٹے بھائی نے مکان کی کھڑکیوں کی لاگت دی جو اب اللہ کو پیارا ہو گیا اور اس کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ اس مکان کی تعمیر میں میں نے بھی رقم لگائی تھی، اس کا تو اب حساب میرے پاس نہیں ہے۔
جب میری شادی ہوئی تو میں نے اس مکان پر اوپر کی منزل تعمیر کی جو خالصتاً نے اپنی رقم سے کی ہے۔
مختصراً یہ کہ:
1۔ پلاٹ میری ملکیت ہے۔
2۔ اوپر کی منزل میں نے اپنی رقم سے تعمیر کی ہے۔
3۔ گراؤنڈ فلور پر تعمیر میں میں نے بھی اخراجات کیے، مشترکہ طور پر بھائیوں کے ساتھ، جس کا ذکر اوپر کیا گیا ہے۔
اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا شرعی طور پر میرے بھائی اور بہن برابر کے حصہ دار ہیں؟ اگر نہیں تو اس جائیداد میں بھائی بہنوں کا
حصہ کس تناسب سے ہو گا؟ اور کیا وہ برابر کے دعوے دار ہیں؟ میری رہنمائی فرمائیں تاکہ مجھ سے اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہ ہو جائے۔
نوٹ: والدہ کا انتقال بھائی سے پہلے ہوا تھا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں پلاٹ اور اوپر کی منزل آپ کی ہے ان میں کسی اور کا کوئی حق نہیں، اور گراؤنڈ فلور کی تعمیر کی چونکہ آپ کے والد کے مکان کے روپے اور بھائیوں نے بھی تعمیر میں رقم لگائی ہے، لہذا گراؤنڈ فلور کی تعمیر کی قیمت لگوا کر پہلے بھائیوں کی رقم نکال کر جو باقی بچے اس کو تمام ورثاء میں شرعی اعتبار سے تقسیم کر دیں۔ وہ اس طرح کہ دو دو حصے بھائیوں کے اور ایک ایک حصہ بہنوں کا۔ تقسیم کی صورت یہ ہو گی:
زوجہ 8/1 1×9 9 9 |
8×9= 72×7= 504 سائل کا والد
بیٹا
14 |
بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی بیٹی
عصبہ
7×9
63
14×7 14×7 7×7 7×7 7×7
98 98 49 49 49
9×7= 63 سائل کی والدہ مف 9×7= 63
بیٹا 2 |
بیٹا بیٹا بیٹی بیٹی بیٹی
2×7 2×7 1×7 1×7 1×7
14 14 7 7 7
7×16= 112 سائل کا بھائی مف 16×7= 112
بھائی بھائی بہن بہن بہن
2×16 2×16 1×16 1×16 1×16
32 32 16 16 16
الاحیاء
بھائی بھائی بہن بہن بہن
144 144 72 72 72 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved