- فتوی نمبر: 13-321
- تاریخ: 01 مارچ 2018
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
زوال کا وقت 11:50ہو تو ظہر کا اول اور چاشت کا آخری وقت بتادیجئے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عام طور سے کیلنڈروں میں زوال کا جو وقت درج ہوتا ہے اس سے مراد ممنوع وقت نہیں ہو تا بلکہ ظہر کا ابتدائی وقت مراد ہوتا ہے ۔پھر ممنوع وقت کونسا ہوتا ہے ؟اس کے بار ے میں مختلف حضرات کے مختلف اقوال ہیں جس کے نزدیک اس ممنوع وقت کے شروع ہونے کا جو وقت ہے وہی چاشت کا آخری وقت ہے ۔ہمار ی تحقیق میں یہ ممنوع وقت ظہر کا وقت شروع ہونے سے پون گھنٹہ پہلے شروع ہو جاتا ہے ۔لہذا اگر زوال کاوقت مثلا 11:50پر ہو تو تقریبا پون گھنٹہ پہلے یعنی 11:05پر چاشت کاآخری وقت ہو گا اورظہر کا اول وقت 11:50پر ہی ہو گا کیونکہ زوال کا مطلب ہی ظہر کا وقت شروع ہونا ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved