• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

گائے ذبح کرنے کا ارادہ تھا پھر ذبح نہ کرسکا اب اس گائے کا بیچنا

استفتاء

مفتی صاحب ایک شخص کے پاس ایک گائے تھی اس نے یہ نیت کی کہ میں اس گائے کو رمضان شریف میں ذبح کرکے اس کا گوشت لوگوں میں خیرات کروں گا لیکن وہ کسی وجہ سے رمضان شریف میں اس گائے کو ذبح نہ کرسکا ۔کیا اب وہ اس گائے کو بیچ سکتا ہے؟ اور یہ بھی کہتا ہے کہ میں اس کی جگہ اورگائے کی خیرات کروں گا۔

وضاحت مطلوب ہے:کیا صرف نیت ہی کی تھی یا منہ سے الفاظ بھی بولے تھے ؟اگر الفاظ بولے تھے تو وہ کیا تھے؟

جواب وضاحت:صرف نیت ہی کی تھی ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بیچ سکتا ہے تاہم جتنے میں یہ گائے بکے اتنے پیسے یا ان کے بدلے دوسری گائے خیرات کردے تو اچھا ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved