• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(۱)شرعی مسافت کتنے کلومیٹر ہے؟(۲)شرعامسافر کس مقام سے شمار ہوگا؟(۳)وطن اقامت کی حدود کیا ہیں؟(۴)تبلیغی جماعت میں جو حضرت 40دن کےلیے جانےکاارادہ رکھتےہوں وہ پوری نماز پڑھیں گے یا قصر کریں گے؟

استفتاء

مندرجہ ذیل مسائل میں رہنمائی فرمائیں

1۔شرعی مسافت کتنے کلومیٹرہے؟

2۔ایک آدمی گھرسے سفر کاارادہ کرکے نکلا وہ کس مقام سے نماز قصر کرے گا؟گھرسے نکلتےہی یا آبادی کی حدود سے نکل کر اورواپسی پرکس مقام سے مقیم ہوگا؟

3۔وطن اقامت کی حدود کیا ہیں؟

4۔اگرآدمی 40دن کےلیے تبلیغی جماعت کےساتھ جانے کاارادہ کرتا ہے وہ نمازقصرکرے گا یا پوری پڑھےگا؟

محمداکرام منڈی بہاولدین

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔48میل یعنی 77.24کلومیٹر ہے۔

2۔آبادی کی حدود سے نکل کرقصرکرے گا۔اورمقیم بھی آبادی شروع ہوتے ہی ہوجائے گا۔

3۔حدود سے کیا مراد ہے؟اگریہ مراد ہے کہ وطن اقامت میں داخل ہونے پر مقیم ہونے کامعیار کیا ہے تو اس کاجواب یہ ہے کہ وطن اقامت بھی اس معاملے میں وطن اصلی کی طرح ہے۔ اگر کچھ اور مراد ہے تو اسے واضح کیاجائے۔

4۔یہ اس پر منحصر ہے کہ اس کی تشکیل کس جگہ ہوئی ہے ۔ضابطہ یہ ہے کہ اگر اپنے شہرسے 77.24کلومیٹر دوربستی میں گیا ہو تو مسافر ہوجائے گا آگے اگر ایک ہی بستی میں قیام  15دن یا اس سے زیادہ قیام ہوتوپھر مقیم ہوجائے گا اس سے کم قیام رہے تو مسافر رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved