• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سالگرہ وغیر شرعی امور میں استعمال ہونے والی موم بتیاں بنانا اور بیچنا

استفتاء

مفتی صاحب سالگرہ (Birthday)  اور شادی کی سالگرہ (anniversary) کے لئے فینسی موم بتیاں (fancy Candles) خاص آرڈر پر تیار کی جاتی ہیں۔ ان کے بنانے اور بیچنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا ان کا بنانا اور بیچنا درست ہے یا مکروہ یا حرام ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

چونکہ اس طرح موم بتیوں کا اصل مقصد ناجائز مواقع پر استعمال ہے اور عام عرف و عادت میں یہ ناجائز مواقع پر ہی استعمال ہوتی ہیں اس لیے ان کا بنانا اور بیچنا جائز نہیں ہے ۔اس کی فقہی نظیر آلات معازف(آلات موسیقی ) ہے کہ اس کی بیع ائمہ احناف کے ہاں بالاتفاق ناجائز ہے ۔البتہ امام صاحب ان کے  دوسرے جائز استعمال ممکن ہونے کی وجہ سے اس کی بیع کو منعقد  تو سمجھتے ہیں لیکن  عام عرف و عادت  میں اس کے ناجائز استعمال کی وجہ سے اس کومکروہ تحریمی قرار دیتے ہیں   اور صاحبین  عام عرف و عادت میں اس کے استعمال کو دیکھتے ہوئے  اس کی بیع کو منعقد ہی نہیں سمجھتے ۔

بدائع الصنائع (5/ 144) (علاء الدین ابوبکر بن مسعود کاسانی 587ھ)ويجوز(ای ینعقد) بيع آلات الملاهي من البربط والطبل والمزمار والدف ونحو ذلك عند أبي حنيفة لكنه يكره وعند أبي يوسف ومحمد لا ينعقد بيع هذه الأشياء لأنها آلات معدة للتلهي بها موضوعة للفسق والفساد فلا تكون أموالا فلا يجوز بيعها  ولأبي حنيفة رحمه الله أنه يمكن الانتفاع بها شرعا من جهة أخرى بأن تجعل ظروفا لأشياء ونحو ذلك من المصالح فلا تخرج عن كونها أموالا وقولهما أنها آلات التلهي والفسق بها قلنا نعم لكن هذا لا يوجب سقوط ماليتها كالمغنيات والقيان وبدن الفاسق وحياته وماله وهذا لأنها كما تصلح للتلهي تصلح لغيره على ماليتها بجهة إطلاق الانتفاع بها لا بجهة الحرمة ولو كسرها إنسان ضمن عند أبي حنيفة رحمه الله وعندهما لا يضمنحاشیہ ابن عابدین (1/428) میں ہے:مطلب الکراهة حيث اطلقت فالمراد منها التحريمقال في البحر: واعلم ان المكروه اذا اطلق في كلامهم فالمراد منه التحريم الا ان ينص على كراهةالتنزيه فقد قال المصنف في المصفى :لفظ الكراهة عندا الاطلاق يراد بها التحريم انتهى قال ابو يوسف :قلت لابي حنيفة رحمهما الله اذا قلت في شئي اكرهه فما رايك فيه؟ قال التحريم  انتهى۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved