- فتوی نمبر: 4-393
- تاریخ: 01 جنوری 2012
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
ہمارے پاس کچھ رقم سوئی گیس محکمہ کی طرف سے انٹرسٹ کی صورت میں آئی ہوئی ہے۔ وہ انٹرسٹ کی رقم گاہے بگاہے ہم کبھی کبھی استعمال کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر بجلی کا بل جمع کروانا ہو یا ہمارے ادارے کا کوئی اور کام ہو تو یہ رقم ہمارے لیے استعمال کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ اگر ہم اس رقم کو استعمال کرنا بھی چاہے تو کس مد میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اگر ہم اس رقم کو استعمال کرتے ہیں تو گناہ ہوگا یا کہ ثواب؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر آپ نے شروع میں انٹرسٹ لینے کا نہیں کہا یا لکھا تھا تو اس رقم کو سرکاری بل میں جمع کرواسکتے ہیں۔ اگر غریبوں کو دیں تو یہ اور بہتر ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved