- فتوی نمبر: 2-149
- تاریخ: 23 اپریل 2008
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
**** نے ایک دکان بنائی جہاں وہ کاروں کی خرید وفروخت کے لئے آنے والے گاہگوں کے سودے کرواتے ہیں اور ان کے ذمے سودے کی ذمہ داریاں مثل وصولیابی پیسے، تسلی صحت کاغذات ، رسید سودا وغیرہ بھی ہوتی ہے۔
ایسی صورت میں ان ڈیلرز کے لئے گاہک سےاوربائع سے یاصرف ایک سے متعین کمیشن لیناجا ئزہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر یہ ڈیلر ز بائع اور مشتری کی ملاقات کرواتے ہیں اور سودابائع اور مشتری خود کرتےہیں، تو دونوں طرف سے کمیشن لے سکتے ہیں ۔اور اگر بائع کی طرف سے سودا فروخت کرتے ہیں یا مشتری کے لئے خریدتے ہیں تو صرف بائع یا مشتری سے کمیشن لے سکتے ہیں،دونوں سے نہیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved