• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

زیادہ عرصہ گذرنے کی وجہ سے پیسے کی قیمت میں کمی آجانا

استفتاء

ہم نے ایک دکان آج سے تیس سال پہلے آٹھ ہزار میں پگڑی میں لی تھی تو آج اگ ہم اس دکان کو واپس کریں تو بدلے میں کتنی اور کیسے  رقم واپس وصول کریں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر آپ روپے  واپس لینا چاہیں تو صرف آٹھ ہزار ہی لے سکتے ہیں۔ لیکن تیس سال برسوں میں روپے کی قیمت میں کمی کی وجہ سے اگر چاہیں تو تیس سال پہلے آٹھ ہزار روپے کی جتنی چاندی آتی تھی،  آج اتنی چاندی لے لیں یا آج اتنی چاندی کے بدلہ میں روپے کے علاوہ کوئی دوسری کرنسی جتنی آتی ہے لے لیں۔ البتہ روپنے نہیں لے سکتے کہ سود ہو جائے گا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved