• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مسبوق پر سلام پھیرنے کی وجہ سے سجدہ سہو

استفتاء

اگر کسی شخص کی جماعت کے ساتھ پہلی رکعت رہ گئی پھر اس نے امام کے ساتھ غلطی سے سلام پھیر دیا بعد میں یاد آیا پھر وہ رکعت مکمل کرنے کے لیے کھڑا ہوگیا تو اب یہ اپنی اسی رکعت میں سجدہ سہو کرے گا یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

صورت مسئولہ میں اگر مسبوق کے لفظ "السلام” کی میم امام کے لفظ ” السلام ” کی میم کے ساتھ ہی ادا ہوگئی تو مسبوق پر سجدہ سہو نہیں ہے اور اگر مسبوق کے لفظ” السلام ” کی میم امام کے ” السلام ” کی میم کے بعد ادا ہوئی جیسا کہ عموماً ہوتا ہے تو مسبوق پر سجدہ سہو واجب ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved