• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ترک کردہ وطن اصلی میں نماز

استفتاء

ہم چار بھائی ہیں۔ ہمارا گاؤں مہمند اجنسی میں ہے۔ وہاں  ہم سب بھائیوں کا مشترکہ گھر اور زمینیں ہیں۔ ہماری مستقل رہائش لاہور میں ہے۔ یہاں بھی ہمارے ذاتی گھر ہیں۔ بیوی بچے بھی لاہور میں  ہی ہیں۔ ہماری والدہ حیات ہیں وہ بھی لاہور میں ہی ہیں۔ ہمارے ساتھ رہتی ہیں۔ ہم چاروں بھائیوں نے آپس میں یہ ترتیب بنائی ہوئی ہے کہ گاؤں والے گھر کو آباد کرنے کے لیے ایک بھائی دو سال کے  لیے اپنے بیوی بچوں سمیت گاؤں چلا جاتا ہے۔ دو سال کے بعد اسی طرح دوسرا بھائی، یہ ترتیب چلتی رہتی ہے۔ ان سالوں کے دوران دوسرے بھائی جو لاہور میں رہتے ہیں وہ کبھی خوشی و غمی کے موقع پر چند دن کے لیے ( یعنی 15 دن سے کم ) گاؤں آجاتے ہیں۔  سوال یہ ہے کہ گاؤں  ہمارا وطن اصلی ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں لاہور میں رہنے والے بھائی کے لیے وہ گاؤں وطن اصلی نہیں رہا، لہذا جو بھائی پندرہ دن سے کم کے لیے  گاؤں جائے گا، وہ قصر نماز پڑھے گا۔

قال في الشامية:

قوله: (إذا لم يبق له بالأول أهل ) أي و إن بقي له فيه عقار، قال في النهر: و لو نقل أهله و متاعه وله دور في البلد لا تبقى وطناً له. (739/2) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved