• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

انعامی اسکیم کا ایک مسئلہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1۔مفتی صاحب ایک کمپنی سامان کی مشہوری کے لیے کچھ چیزیں مثلا استری کا ڈبہ دیتی ہے  بایں شرط کہ اس ڈبے کو ہمارے سامنے کھولو اگر کوئی انعام نکلا تو آپکو ساڑھے نو ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے چاہے اس انعامی چیز کی قیمت ساڑھے نو ہزار سے زائد ہو یا کم اور اگر انعام نہ نکلا تو وہ ڈبہ والی چیز یعنی استری  اور ساتھ کوکنگ آئل مفت ملے گا آیا یہ شرعا درست ہے۔

2۔اگر کسی نے ایسی چیز خریدی ہے تو وہ اس چیز کو استعمال کرسکتا ہے ؟ اور اصل سرمایہ یعنی ساڑھے نو ہزار روپے اس چیز کی قیمت سے منہا کر کے باقی قیمت صدقہ کرنا ضروری ہے یا اصل سرمایہ بھی ساتھ صدقہ کرنا ضروری ہے؟

وضاحت مطلوب ہے(1)استری  کی اصل قیمت کیا ہوتی ہے؟(2) اگر انعام نہ نکلے تو استری اور تیل کا پیکٹ دونوں مفت ملتے ہیں یا صرف تیل کا پیکٹ؟(3) آپ کو کونسی صورت پیش آئی ہے؟(4)کیا انعام نکلنے کی صورت میں استری اورکوکنگ آئل بھی ملتاہے یا نہیں؟

جواب وضاحت:(1)بائیس سو (2200)روپے۔(2) دونوں مفت ملتے ہیں(3) مجھے انعام ملا ہے بارہ ہزار کا اور دوست کا انعام نہیں نکلا اسے استری اور گھی مفت ملا ہے۔(4)استری وآئل بہرصورت ملتا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔صورت مسئلہ کی حقیقت یہ ہے کہ ایک استری اور ایک کوکنگ ا ٓ ئل مبیع ہے جس کی قیمت ساڑھے نو ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو اس مبیع کی مارکیٹ ویلیو سے زائد ہے۔

اب کمپنی ایک آدھ انعام بھاری رقم کا رکھے گی اور اکثر انعامات معمولی رقم کے ہوں گے جو مل کر بھی ساڑھے نو ہزار سے کم ہی رہیں گے اور اس کے نتیجے میں کمپنی  کو جو رقم حاصل ہو گی۔ اس میں سے ایک آدھ بھاری انعام کی رقم بھی کمپنی کو حاصل ہو جائے گی اور جن صورتوں میں استری اورکوکنگ آئل مفت میں گیا اس کی قیمت بھی حاصل ہوجائے ،کچھ نفع بھی مل جائے گا ورنہ کمپنی محض اپنا نقصان کر کے دوسروں کا فائدہ سوچے یہ عادۃ محال ہے، لہذا مذکورہ صورت کی مختصر حقیقت یہ ہوئی کہ کمپنی گاہک کو انعام کے لالچ میں کم قیمت کی چیز زیادہ میں فروخت کر رہی ہے جو کہ قمار  کی ایک صورت ہے (یعنی موہوم انعام کے لالچ میں کم قیمت کی چیز زیادہ میں خریدنا ) اور ناجائز ہے۔

2۔مذکورہ صورت میں آپ ساڑھے نوہزار سے اوپر کی رقم صدقہ کردیں اورآپ کا دوست استری اورکوکنگ آئل کی قیمت صدقہ کردے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved