• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

خیارشرط کے متعلق سوال

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

بعض دفعہ بائع مشتری کو کہتا ہے کہ یہ چیز لے جاؤ ایک دو دن تک دیکھ لو اگر پسند نہ آئے تو واپس کر دینا تو اس صورت میں یہ خیار  شرط کس کا سمجھا جائے گا؟ اوربائع کو رجوع کرنے کا اختیار ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں خیارشرط مشتری کے لیے سمجھاجائے گا اور بائع کو رجوع کرنے کا حق حاصل نہ ہوگا، کیونکہ جب خیار مشتری کے لئے مشروط کیا جائے تو مبیع بائع کی ملک سے نکل جاتی ہے۔

فی خلاصة الفتاوى(3,4/78)

وفي النوازل رجل باع من اخر شيا ومضى على ذلك ايام وقبص المشتري المبيع وقال البائع له انت بالخيارثلاثة ايام له الخيار ثلاثه ايام وهو المختار

فی الدر المختار: (7/116):

و يخرج عن ملكه اي البائع مع خيار المشتري فقط فيهلك بيده بالثمن

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved