• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نابالغ تراویح نہیں پڑھاسکتا

استفتاء

2۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ بھائی نے حفظ مکمل کیا تھا، ان کی عمر 13 ہے، داڑھی ابھی نہیں آئی۔ لیکن جسم بہت بڑا ہے، وزن 95 کلو ہے، اور کوئی بھی دیکھے تو 17 سے 18 سال عمر بتاتا ہے۔ پوری طرح بالغ تو نہیں ہیں مگر زیر ناف بال وغیرہ ہیں۔ اب ان کے پیچھے تراویح کا کوئی جواز نکل سکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

2۔ تراویح میں بھی امام کا بالغ ہونا یا چاند کے حساب سے پندرہ سال کا ہونا ضروری ہے، جبکہ اس کے پیچھے تراویح پڑھنے والے بالغ ہوں۔ اگر مقتدی  نابالغ ہوں تو پھر نابالغ بھی امام بن سکتا ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved