• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جزوقتی چھٹی کی پالیسی

استفتاء

RL نیوٹراسوٹیکل اور دیسی ادویات بنانے والی مینوفیکچرر (Manufacturer) لائسنس یافتہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔RLکمپنی اپنی ادویات بنا کر ملک کے مختلف شہروں میں اپنے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے فروخت کرتی ہے ۔RL میں 18ملازمین مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں۔

اگر کوئی ملازم ایک دو گھنٹے کے لیے کہیں اپنے کام سے جانا چاہے تو اسے چھٹی دے دی جاتی ہے اس پر کٹوتی نہیں کی جاتی،لیکن اگر کوئی ملازم دو آدھی چھٹیاں کرلے تویہ ایک دن کی چھٹی شمار کی جاتی ہے اور اس پر پورے دن کی کٹوتی کی جاتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ طریقہ کار شرعاً درست ہے۔

(۱)        مجلة الاحکام العدلية (۱/۸۲) :

(المادة:۴۲۵) :الأجير يستحق الأجرة إذا کان في مدة الإجارة حاضرا للعمل ولا يشرط عمله بالفعل ولکن ليس له أن يمتنع عن العمل وإذا امتنع لا يستحق الأجرة.

(۲)        المحيط البرهاني (۸/۳۱۹) :

لأن الأجير الوحد إنما يستحق الأجر بتسليم نفسه إلي المستأجر في مدة الإجارة إذا سلم نفسه للعمل الذي شرط عليه في العقد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔           فقط: واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved