• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ادھار خریدے ہوئے پلاٹ کو آگے بیچنا

استفتاء

**** نے **** سے ایک پلاٹ دس لاکھ میں خریدا اور بیعانہ میں دو لاکھ نقد ادا کردیے ،باقی آٹھ لاکھ دوماہ میں دینے کا معاہدہ طے پاگیا۔اب 15 دن بعد **** کو اس پلاٹ کے 12 لاکھ دام لگے۔کیا **** رجسٹی ہونے اور باقی آٹھ لاکھ ادا کرنے سے پہلے اس پلاٹ کا سوداکرسکتاہےیا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں **** پلاٹ کی رجسٹری ہونے اور باقی آٹھ لاکھ اداکرنے سے پہلے بھی اس پلاٹ کو آگے فروخت کرسکتاہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved