- فتوی نمبر: 3-223
- تاریخ: 27 جولائی 2010
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
ڈریس پینٹ شرٹ اور کوٹ کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟ اور اس سے حاصل ہونے والا نفع حلال ہے یا نہیں؟ مقصود اس پینٹ کے بارے میں پوچھنا ہے جو ڈریس پینٹ کہلا تی ہے اور کوٹ کے ساتھ بھی استعمال ہوتی ہے اور بغیر کوٹ کے بھی ، دفتروں وغیرہ میں استعمال ہوتی ہے۔ اور ٹائی کا باندھنا اور کا کاروبار کر نا کیسا ہے؟ حلال ہے یا حرام؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ کاروبار مکروہ تنزیہی ہے۔ بہتر ہے پرہیز کریں، لیکن کرنے کی گنجائش ہے۔ ٹائی اور جینز سے پرہیر کریں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved