• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قرض کے بجائے ان کو چیز بیچیں

استفتاء

میرا ایک دوست ہے جس نے 500 ایکڑ رقبہ گورنمنٹ سے لیز پر لیا ہے۔ ڈیڑھ سال  سے وہ اس رقبہ میں کوئلہ تلاش کر رہا ہے۔ اور اب تک 7200000 روپے کوئلے کی تلاش میں لگا چکا ہے۔ اب 500 فٹ کی گہرائی کے بعد کوئلہ تو مل گیا پر اس کے پاس مزید رقم نہیں ہے جس سے وہ کوئلے کی  نقاسی کر سکے۔ میں اس کو  10 لاکھ دے کر آٹھ فیصد نفع میں سے حصہ چاہتا ہوں، جس کے علاوہ میری اور کوئی شراکت نہ ہوگی۔ میرے 10 لاکھ سے وہ کچھ مشینری اور کچھ لیبر پر خرچ کر ےگا۔ تاکہ کوئلہ نکال کر بیچا جاسکے۔ ایک صورت اگر میں اسے دس لا کھ روپے دوں اور کہوں کہ مجھے ملازمت بھی دو  اور کچھ طے کر کے میں   کام بھی کروں  اور دس لا کھ پر کوئی نفع نہ لوں اور ایک سال کے بعد میری کل رقم واپس کر دے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ دس لاکھ کا کوئلہ خرید لین اور اس کی فراہمی کے لیے کوئی مناسب مدت طے کرلیں۔ جب آپ کو کوئلہ مل جائے تو آپ اپنے دوست سے کہہ کر اس کو فروخت کر کے  نفع حاصل کریں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved