• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

Innovative کمپنی کی کار پالیسی

استفتاء

Innovative پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی کار پالیسی کے بارے میں آپ حضرات کا کیا خیال ہے؟ کمپنی کی پالیسی اور ایگریمنٹ وغیرہ منسلک ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس سکیم میں موجود خرابیاں:

1۔ انشورنس ( خواہ مروجہ ہو یا تکافل ہو ) ۔

2۔ بینک نے اگر چہ (Loan  ) دیا ہے اور اس پر وہ مارک اپ لگا کر اپنی اصل رقم مع مارک اپ وصول کرتا ہے تو ظاہر ہے کہ یہ سود ہے۔

3۔ اگر بینک  وہ گاڑی آپ کو لیز پر   دیتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ گاڑی بینک کی ملکیت ہے۔ چار سال لیز پر دینے سے یہ نتیجہ نکلا کہ چار سال پورے ہونے پر بھی وہ بینک کی ملکیت ہے۔ پھر وہ گاڑی کس معاملہ  کے ذریعہ آپ کی ملکیت میں آئی ۔ چونکہ ایسا کوئی معاملہ ثابت نہیں اس لیے یہی سمجھیں گے کہ بینک نے آپ کو قرض دیا ہے جس پر وہ  مارک اپ لیتا ہے۔ اور   قرضہ (Principal)  اور مارک اپ ( یعنی  Interest ) کے مجموعہ کو Rental کا نام دیتا ہے۔

4۔ قسط خواہ انشورنس کی کمپنی کی ہو یا بینک کے ذکر کردہ Rental کی ہر قسط میں 4/ 1 حصہ آپ کا ہے اور 4/ 3 آپ کی کمپنی کا ہے۔ آپ کا حصہ بھی ناجائز  اور آپ کی کمپنی کا حصہ بھی ناجائز اور کمپنی جو ناجائز کام کر رہی ہے آپ کی خاطر کر رہی ہے لہذا  Directly  اور  Indirectly دونوں طرح سے آپ اس برائی میں ملوث ہوتے ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved