• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

امتحان میں پاس ہونے کا جھوٹ بول کر ملنے والے انعام کا حکم

استفتاء

ایک بچہ دسویں کلاس کے 4 پیپرز میں فیل ہو گیا۔ اس نے شرمندگی سے بچنے کے لیے جھوٹ بولا کہ میں سب پیپرز میں پاس ہوں۔ بدلے میں اس کے ماموں نے گفٹ کے طور پر اسے 1000 روپے دیے۔ تو کیا اس رقم کا استعمال اس کے لیے جائز ہے، جبکہ وہ بچہ جانتا ہے کہ اس نے جھوٹ بولا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  اس بچے کے لیے پیسے لینا جائز نہیں ، اس بچے کے لیے ان پیسوں کا لوٹانا ضروری ہے۔

تحفۃ المحتاج (7/176) میں ہے:

‌ومن ‌أعطي ‌لوصف يظن به كفقر، أو صلاح، أو نسب بأن توفرت القرائن أنه إنما أعطي بهذا القصد، أو صرح له المعطي بذلك، وهو باطنا بخلافه حرم عليه الأخذ مطلقا، ومثله ما لو كان به وصف باطنا لو اطلع عليه المعطي لم يعطه، ويجري ذلك في الهدية أيضا على الأوجه، ومثلها سائر عقود التبرع فيما يظهر كهبة ووصية ووقف ونذر ………. وحيث حرم الأخذ لم يملك ما أخذه؛ لأن مالكه لم يرض ببذله له

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved