- فتوی نمبر: 19-226
- تاریخ: 22 مئی 2024
استفتاء
حالت حیض میں سکول کی کتابوںمیں بسم اللہ شریف اوراکثرقرآن مجید کی آیات اوراحادیث مبارکہ لکھی ہوتی ہیں ان کتابوں کو چھونا یا پڑھنا ،پڑھانا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حالت حیض میں بسم اللہ شریف پڑھ ،پڑھا سکتے ہیں اسی طرح احادیث بھی پڑھ ،پڑھا سکتے ہیں البتہ قرآن پاک کی آیت پڑھنا پڑھانا ممنوع ہے اسی طرح جہاں آیت لکھی ہو اس جگہ کو چھونا بھی منع ہے اس کے علاوہ باقی کتاب کو چھونا منع نہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved