- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 28-329
- تاریخ: جولائی 19, 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات, وراثت و میراث و وصیت
استفتاء
*** کا انتقال ہوگیا اور ترکہ میں 12لاکھ کا گھر چھوڑا ہے،جبکہ اس کے ورثاء میں ایک بیٹی،ایک بیوی،ایک بہن اور ایک بھائی موجود ہیں،اب 12لاکھ میں سے کس کو کتنا حصہ ملے گا؟ ***کے والدین پہلے ہی فوت ہوچکے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں ***کے ترکہ کے کل 8 حصے کئے جائیں گے،جن میں سے1 حصہ(12.5 فیصد) ان کی بیوی کو،4 حصے (50فیصد) ان کی بیٹی کو،1حصہ (12.5فیصد) ان کی بہن کو اور2حصے(25 فیصد) ان کے بھائی کو ملیں گے۔
اس حساب سے ***کی بیوی کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے، بیٹی کو چھ لاکھ روپے، بہن کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور بھائی کو تین لاکھ روپے ملیں گے۔
تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:
8
بیوی | بیٹی | بھائی | بہن |
ثمن | نصف | عصبہ | |
1 | 4 | 3 | |
2 | 1 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved