- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 29-59
- تاریخ: اگست 16, 2024
- عنوانات: مالی معاملات, وراثت کا بیان
استفتاء
میرے چاچو کا انتقال ہوگیا ہے وہ شوگر کے مریض تھے، ان کی بیوی ان کو چھوڑ کر چلی گئی، میرے چاچو نے اس کو طلاق نہیں دی تھی، میرے چاچو کی کوئی اولاد نہیں ہے، ان کے والدین بھی پہلے فوت ہوگئے ہیں۔میرے چاچو کے ورثاء میں ان کی ایک بہن،6 بھتیجے،3بھتیجیاں ،ایک بھانجی اور چار بھانجے ہیں،ان کی وراثت میں ایک مکان ہے یہ مکان ان ورثاء کے درمیان کیسے تقسیم ہوگا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مکان کے 24 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 6 حصے (25فیصد) بیوی کو، 12 حصے (50 فیصد) بہن کو اور باقی 6 حصوں میں سے ایک ایک حصہ (4.16 فیصد فی کس) ہر بھتیجے کو ملے گا۔
تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:
بیوی | بہن | 6بھتیجے |
ربع | نصف | عصبہ |
1×6 | 2×6 | 1×6 |
6 | 12 | 6 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved