• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بھنگ سے متعلق وعید پر ایک حدیث کی تحقیق

استفتاء

حدیث رسول ﷺ: جس نے بھنگ کا استعمال کیا اس نے گویا کعبہ کو 70 بار گرایا، 70 مقرب ملائکہ کو قتل کیا ، 70 انبیاء مرسل کو شہید کر ڈالا ، 70 قرآنوں کو جلا ڈالا ، خدا کی طرف 70 پتھر پھینکے اور وہ شرابی ، سود خور ، زانی اور چغل خور کی نسبت خدا کی رحمت سے زیادہ دور ہے ۔ (مستدرک الوسائل ، جلد 2 ص 145)

کیا یہ حدیث مبارکہ درست ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ حدیث درست نہیں کیونکہ ایک تو اہل سنت و الجماعت کی کسی کتاب میں اس کا تذکرہ نہیں ملتا بلکہ روافض (اہل تشیع ) کی بعض کتابوں میں اس کا تذکرہ ہے اور وہ بھی سند کے بغیر ہے ۔

اور دوسرے شرابی ، سودخور ، زانی کی نسبت اسے(بھنگ استعمال کرنے والے کو) خدا کی رحمت سے زیادہ دور بتایا گیا ہے، یہ بات بھی شریعت سے بعید ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved