- فتوی نمبر: 6-320
- تاریخ: 07 مارچ 2014
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
*** کی شاہ عالم مارکیٹ میں ہول سیل کی دکان ہے، اور میں کراچی کی بنی ہوئی کاسمیٹکس سیل کرتا ہوں، میرے پاس اکثر وارئیٹی پر دوسروں ملکوں کے برانڈ کے نام لکھے ہوئے ہوتے ہیں مثلاً ایٹوڈ، یاڈے ۔ لیکن آئٹم پر ملک کا نام لکھا ہوا نہیں ہوتا۔ ہم جن لوگوں کے ہاتھ مال فروخت کرتے ہیں، ان کے علم میں یہ بات ہے کہ یہ پاکستانی مال ہے اور پاکستان قیمت پر خرید کر لے جاتے ہیں اور ہم بھی ان کو بتا دیتے ہیں کہ یہ تمام ورائیٹی پاکستانی ہے۔
شریعت کی روشنی میں فرمائیں ہمارے لیے مندرجہ بالا کاروبار ٹھیک ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کسی اور کا برانڈ نام اور اس کی مخصوص وضع کی پیکنگ اور چھپائی استعمال کرنا غلط بیانی بھی ہے اور اس میں اصل گاہک کے جو کہ صارف ہے اس کے دھوکہ کھانے کا احتمال بھی موجود ہے، اس لیے ایسے برانڈ نام استعمال کرنا درست نہیں۔ فقط و اللہ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved