- فتوی نمبر: 36-228
- تاریخ: 22 ستمبر 2026
- عنوانات: عبادات > نماز > نماز پڑھنے کا طریقہ
استفتاء
سجدے میں پیشانی زمین پر رکھنا لازم ہےلیکن سردی کی وجہ سے اگر موٹی ٹوپی پہن کر سجدہ کیا جائے جس نے پورے ماتھے کو ڈھانپا ہوا ہو تو کیا سجدہ صحیح ہو جائے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں سجدہ ہو جائےگا۔
شامی (1/500) میں ہے:
(يكره تنزيها بكور عمامته) إلا بعذر (وإن صح) عندنا (بشرط كونه على جبهته) كلها أو بعضها
مراقی الفلاح (ص:130) میں ہے:
ويكره “السجود على كور عمامته” من غير ضرورة حر وبرد أو خشونة أرض
احسن الفتاویٰ (3/430) میں ہے:
سوال : امام صاحب کی پیشانی پر عمامہ اس قدر نیچے آ جاتا ہے کہ پیشانی ڈھکی رہتی ہے پیشانی ڈھکی رہنی سے سجدہ ادا نہیں ہوتا ایسے امام کا کیا حکم ہے ؟
جواب : پیشانی ڈھکی رہنے سے سجدہ ادا ہو جائے گا۔
فتاویٰ محمودیہ (6/405) میں ہے:
سوال : ایک شخص ٹوپی پیشانی پر لگاتا ہے اور سر کا پچھلا حصہ کھلا رہتا ہے جس سے سجدہ ٹوپی کے اوپر ہوتا ہے اس طرح نماز ہوگی یا نہیں ؟
جواب: افضل یہ ہے کہ پیشانی سجدہ کرتے وقت زمین پر رہے اگرچہ سجدہ اس طرح بھی ادا ہو جاتا ہے کہ ٹوپی پیشانی پر ہو اور اس پر سجدہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved