• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

وراثتی دکان کی تقسیم

استفتاء

ایک وراثتی دکان ہے جو بالکل سیدھی  نہیں ہے بلکہ ٹیڑھی ہے ۔اس کی پیمائش  اس طرح ہے کہ سامنے سے چوڑائی 11 فٹ ۔پیچھے سےچوڑائی  9.4 فٹ ۔ دائیں طرف سے لمبائی 22.8 فٹ ۔ بائیں طرف سے لمبائی 23.4فٹ  ہے۔ورثاء میں ایک بیوہ ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں ۔ راہنمائی فرمادیں کہ اس دکان میں کس وارث کو کتنا رقبہ ملے گا  ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اس دکان کے کل 72 حصے کیے جائیں گے جن میں سے بیوہ کو 9 حصے(12.5 فیصد)  ، ہر ایک  بیٹے کو 14 حصے (19.44 فیصد فی کس)  اور ہر ایک  بیٹی کو 7 حصے(9.722 فیصد فی کس)  دیے جائیں گے ۔اس  حساب سے دکان جو کہ کُل 235.62  مربع فٹ کے رقبہ پر موجود ہے ۔ اس  میں سے بیوہ کو 29.452  مربع فٹ ، تینوں بیٹوں سے میں ہر ایک کو 45.815 مربع فٹ ، اور تینوں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو 22.907 مربع فٹ  ملیں گے ۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

8×9=72

بیوی3 بیٹے3 بیٹیاں
8/1عصبہ
1×97×9
963
914+14+147+7+7

توجیہ :مذکورہ صورت میں  سب سے پہلے اس دکان کا کل رقبہ مربع فٹ میں نکالا جائے گا ۔ اس کے لیے دکان کی اوسط چوڑائی اور اوسط لمبائی معلوم کرنا ضروری ہے ۔اوسط چوڑائی   2/(11+9.4) 10.2=مربع فٹ۔ اوسط لمبائی 2/(22.8+23.4)23.1= مربع فٹ  ۔دکان کا  کل  رقبہ 10.2×23.1 235.62=مربع فٹ ۔کل رقبہ کو ورثاء میں ان کے حصوں کے مطابق تقسیم  کردیا جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved