• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

وراثت کی تقسیم کی ایک صورت

استفتاء

ہمارے والد (زید) کا حال  ہی میں انتقال ہو گیا ہے ،  ہم ایک بھائی اور چار بہنیں تھیں،ایک بھائی اور ایک بہن کا انتقال والد صاحب سے پہلے ہو گیا اب ہم تین بہنیں اور ہمارے  فوت شدہ بھائی کا  ایک بیٹا اور تین بیٹیاں  ہیں۔ برائے مہربانی اس کی وراثت کی تقسیم  شریعت کے مطابق  بتا دیں۔

نوٹ: مرحوم کی بیوی اور والدین مرحوم سے پہلے  فوت ہو چکے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کل ترکہ کے 45 حصے کیے جائیں گے جن میں سے  مرحوم کی تین بیٹیوں میں سے ہر ایک  بیٹی کو 10 حصے (22.222 فیصد فی کس) ، پوتے کو 6 حصے (13.333 فیصد ) اور  تین پوتیوں میں سے ہر ایک  پوتی کو  3 حصے (6.666 فیصد فی کس ) ملیں گے۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

3×15=45

3 بیٹیاں1 پوتا3 پوتیاں
3/2عصبہ
2×151×15
3015
10+10+1063+3+3

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved