- فتوی نمبر: 36-345
- تاریخ: 19 اکتوبر 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
مفتی صاحب میرے والد صاحب کا انتقال ہوا، والدہ کا انتقال والد صاحب سے پہلے ہوگیا تھا ، والد صاحب کے والدین کا انتقال والد صاحب سے پہلے ہوگیا تھا اور والدہ کے والدین کا انتقال بھی پہلے ہوگیا تھا۔ والد صاحب کے ترکہ میں زمین ہے جس کا ریٹ 85 لاکھ روپے ہے۔ ورثاء میں 5 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ وراثت کس طرح تقسیم ہوگی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحوم کے کل ترکہ کے 13 حصے کیے جائیں گے جن میں سے دو، دو حصے(15.38 فیصد فی کس) ہر ایک بیٹے کو اور ایک، ایک حصہ(7.69 فیصد فی کس) ہر ایک بیٹی کو ملے گا۔
اس حساب سے مرحوم کے کل ترکہ میں سے تیرہ لاکھ سات ہزار چھ سو بانوے (13,07,692.31) روپے ہر ایک بیٹے کو اور چھ لاکھ تریپن ہزار آٹھ سو چھالیس (6,53,846.154) روپے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
صورت تقسیم درج ذیل ہے:
13
| 5 بیٹے | 3 بیٹیاں |
| 2+2+2+2+2 | 1+1+1 |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved