- فتوی نمبر: 37-111
- تاریخ: 09 نومبر 2026
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات > صدقات واجبہ کا بیان
استفتاء
صدقے اور منت کے پیسے مسجد کو دے سکتے ہیں یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نفلی صدقے کے پیسے مسجد کو دے سکتے ہیں، منت کے نہیں دے سکتے۔
توجیہ: منت کے پیسے چونکہ صدقات واجبہ میں سے ہیں اور صدقات واجبہ میں تملیک شرط ہے اور مسجد کو دینے کی صورت میں یہ شرط نہیں پائی جاتی اس لیے منت کے پیسے مسجد کو دینا درست نہیں، صدقات نافلہ کا دائرہ چونکہ وسیع ہے اس لیے مسجد وغیرہ کو دے سکتے ہیں۔
المبسوط للسرخسی (2/202) میں ہے:
والأصل فيه أن الواجب فيه فعل الإيتاء في جزء من المال ولا يحصل الإيتاء إلا بالتمليك فكل قربة خلت عن التمليك لا تجزي عن الزكاة وإعتاق الرقبة ليس فيه تمليك شيء من العبد …. وكذلك الحج … وكذلك قضاء دين الميت ….. وكذلك تكفين الميت ……. وكذلك بناء المسجد ليس فيه تمليك من أحد
شامی (2/346) میں ہے:
باب المصرف أي مصرف الزكاة والعشر، وأما خمس المعدن فمصرفه كالغنائم (هو فقير، وهو من له أدنى شيء) أي دون نصاب أو قدر نصاب غير نام مستغرق في الحاجة (ومسكين من لا شيء له) …… (يصرف) المزكى (إلى كلهم أو إلى بعضهم) ولو واحد من أي صنف كان …… ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة كما مر (لا) يصرف (إلى بناء) نحو (مسجد و) لا إلى (كفن ميت وقضاء دينه)
(قوله: نحو مسجد) كبناء القناطر والسقايات وإصلاح الطرقات وكري الأنهار والحج والجهاد وكل ما لا تمليك فيه ….. وكذا كل صدقة واجبة كالفطرة والنذر والكفارات، وأما التطوع فيجوز بل هو أولى كما في البدائع
بدائع الصنائع (265) میں ہے:
وأما بيان ركن هذا النوع وشرائط الركن، أما ركنه فهو التمليك؛ لقوله تعالى {وآتوا حقه يوم حصاده} [الأنعام: 141] والإيتاء هو التمليك لقوله تعالى {وآتوا الزكاة} [البقرة: 43] فلا تتأدى بطعام الإباحة وبما ليس بتمليك رأسا من بناء المساجد ونحو ذلك
فتاویٰ دارالعلوم دیوبند (12/115 )میں ہے:
سوال: زید نے نذر مانی کہ اگر میرا لڑکا زندہ و سلامت رہے تو بعد نو سال کے نو روپیہ کی شیرینی اللہ کے نام کی یا کھانا پکا کر مساکین و اقارب کو تقسیم کروں گا۔ اب زید اس روپیہ کا کھانا اور شیرینی ہی تقسیم کرے یا تعمیر و صرف طلبہ میں دے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: شیرینی اور کھانے کی تقسیم لازم نہیں ہے، نقد بھی فقراءکو دے سکتا ہے، کما فی الدر المختار، لیکن تعمیر مسجد میں صرف کرنا اس کا درست نہیں ہے اور طلبہ مساکین کو دے سکتے ہیں۔
فتاویٰ مفتی محمود(11/128) میں ہے:
سوال:مکرمی جناب مفتی صاحب! ہمارے علاقے میں لوگ ایک خاص طریقے سے خیرات نکالتے ہیں۔ مثلاً ایک آدمی کے دس من گندم ہے، وہ اس میں سے ایک من گندم بطور خیرات دیتا ہے۔ اگر یہ ایک من گندم مسجد کی تعمیر یا مرمت میں خرچ کر دی جائے تو کیا یہ درست ہے؟
جواب: جائز ہے، لیکن عشرکا صرف کرنا مسجد کی تعمیر میں ناجائز ہے، پس اگر یہ خیرات نفلی ہو تو جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved