- فتوی نمبر: 37-112
- تاریخ: 09 نومبر 2026
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان > رمی کا بیان
استفتاء
مسائل بہشتی زیور (1/456) میں ہے:
“مسئلہ: مزدلفہ سے ستر کنکریاں کھجور کی گٹھلی یا چنے اور لوبیے کے دانے کے برابر اٹھانا مستحب ہے۔ کسی اور جگہ سے یا راستے سے بھی اٹھانا جائز ہے۔”
جبکہ زبدۃ المناسک(ص:182) میں ہے کہ مستحب یوں ہے کہ سات کنکریاں مزدلفہ سے اٹھائے۔ غنیۃ الناسک اور مناسک ملا علی قاری کی عبارات بھی اسی پر دال ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ مزدلفہ سے کتنی کنکریاں اٹھانا مستحب ہیں ستر جیساکہ مسائل بہشتی زیور میں ہے یا سات جیساکہ زبدۃ المناسک میں ہے؟ اور ان دو باتوں میں سے کون سی صحیح ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مزدلفہ سے صرف پہلے دن کی رمی کے لیے سات کنکریاں اٹھانا مُستحب ہے۔ صحیح اور راجح یہی ہے۔
توجیہ: مذکورہ مسئلے کے بارے میں علماء کرام کے دونوں اقوال ملتے ہیں۔ بعضوں نے صرف پہلے دن کی رمی کے لیے سات کنکریاں مزدلفہ سے اٹھانا مستحب لکھا ہے (دیکھئے حوالہ نمبر 12،11،10،9،4،3،2،1) جبکہ بعضوں کے نزدیک تینوں جمرات کی رمی کے لیے کل ستر کنکریاں مزدلفہ سے اٹھانا مستحب ہے(دیکھئے حوالہ نمبر8،7،6،5) مسائل بہشتی زیور کے مسئلہ کی بنیاد یہ دوسرا قول ہے تاہم زیادہ صحیح اور راجح پہلا قول ہے کیونکہ بعض روایات میں یہ بات صراحت کیساتھ موجود ہے کہ آپ ﷺ کے حکم پر حضرت فضل بن عباسؓ نے دس ذوالحجہ کو صرف پہلے دن کی رمی کے لیے سات (7) کنکریاں لی تھیں۔
1۔سنن ابن ماجہ (رقم الحدیث:3029) میں ہے:
«عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: غداة العقبة وهو على ناقته «القط لي حصى» فلقطت له سبع حصيات، هن حصى الخذف، فجعل ينفضهن في كفه ويقول «أمثال هؤلاء، فارموا» ثم قال: «يا أيها الناس إياكم والغلو في الدين، فإنه أهلك من كان قبلكم الغلو في الدين»
2۔النتف فی الفتاوى للسغدی الحنفی ،ت ۴۶۱ھ (1/ 223) میں ہے:
«حتى اذا كان قبل الطلوع دفع مع الامام الى منا ويأخذ الحصا من مزدلفة او من الطريق سبع حصيات فاذا اتى به جمرة العقبة فيرميها من بطن الوادي بسبع حصيات»
3۔المسالک فی الناسک ، لابی المنصور الکرمانی،ت:۵۹۷ھ (ص:548) میں ہے:
ويستحب أن يرفع من المزدلفة سبع حصيات مثل حصى الخذف ويحملها معه إلى منى، ويرمي بها جمرة العقبة؛ لما روي أن النبي ﷺ قال للفضل ابن عباس رضي الله عنهما غداة يوم النحر: ائتني بسبع حصيات مثل حصى الخذف فأتاه بهن، وجعل يقلبهن بيده ويقول: بمثلهن لا تغلوا، فإنما هلك من هلك قبلكم بالغلو في الدين وفي رواية: أيها الناس لا يقتل بعضكم بعضاً، فإذا رميتم الجمرة فارموا بمثل حصى الخذف.
ثم اختلف العلماء في قدر ذلك قال بعضهم: أصغر من الأنملة طولاً وعرضاً.
وقال بعضهم: مثل بندقة القوس وقال بعضهم: قدر نواة. وقال بعضهم: مثل الباقلاء.
وهذه المقادير كلها متقاربة، لأن الخذف لا يكون إلا بالصغيرة ، يقال: خذف بالحصاة إذا وضعها على رأس سبابته ووضع إبهامه عليها وخذف بها، إذا رمى بها . ولو رمى بحجر كبير جاز ويكره لما ذكرنا من الحديث. ولو أخذ الحصى من غير المزدلفة جاز ولا يكره لحصول المقصود. وفي أحد قولي الشافعي رحمه الله: يكره ؛ للحديث. لنا أن ذلك وقع اتفاقاً لا قصداً لذلك. ولا يرفع الحصاة التي رمى بها لما يأتي بعده. وذكر في بعض المناسك السنة أن يغسلها بالماء لتكون طاهرة بيقين.
وقد قال قوم: يأخذ من المزدلفة سبعين حصاة. وكذا في بعض المناسك، وهذا خلاف السنة للحديث الذي روینا عن الفضل بن عباس رضي الله عنهما وليس هذا مذهبنا.
ويستحب أن يلتقطهن، ولا يأخذ حجراً كبيراً فيكسره، كما يفعل رعاع الناس؛ لحديث الفضل.
4۔مناسک ملا علی قاری (ص:313) میں ہے:
(فصل: في رفع الحصى. يستحب أن يرفع من المزدلفة سبع حصيات مثل النواة أو الباقلاء، وهو المختار) وقيل : مثل بندقة القوس، وقيل: مقدار الحمصة (يرمي بها جمرة العقبة) أي في اليوم الأول (وإن رفع من المزدلفة سبعين حصاة أو من الطريق) أي طريق مزدلفة (فهو جائز، وقيل: مستحب) أي أخذ السبعين على ما ذكره بعض المشايخ، لكن قال الكرماني : وهذا خلاف السنة، وليس مذهبنا، وما في البدائع والإسبيجابي والتحفة من أنه يأخذ حصى الجمار من المزدلفة أو من الطريق، فينبغي حمله على الجمار السبعة، وكذا ما في الظهيرية من أنه يستحب التقاطها من قوارع الطريق. وكان ابن عمر رضي الله تعالى عنهما يأخذ الحصى من جمع، وكذا ما في المحيط والكافي أنه يأخذ الخصى من قوارع الطريق. ثم جمهور الشافعية على أنه يلتقط ليلاً، وقال البغوي : نهاراً الحديث ورد فيه ..
(ويجوز أخذها من كل موضع) أي بلا كراهة (إلا من عند الجمرة) أي فإنه مكروه
5۔بدائع الصنائع(2/156) میں ہے:
ويأخذ حصى الجمار من مزدلفة أو من الطريق لما روي: «أن النبيﷺأمر ابن عباس رضي الله عنهما أن يأخذ الحصى من مزدلفة» ، وعليه فعل المسلمين، وهو أحد نوعي الإجماع
6۔الجوہرۃ النیرۃ(1/158) میں ہے:
ويستحب أن يأخذ حصى الجمار من المزدلفة أو من الطريق
7۔ہندیہ(1/233) میں ہے:
ويستحب أن يأخذ حصى الجمار من المزدلفة أو من الطريق
8۔معلم الحجاج(ص: 213)میں ہے:
مزدلفہ سے ستر کنکریاں مثل کھجور کی گٹھلی یا چنے اور لوبئے کے دانے کی برابر اُٹھانا رمی کرنے کے لیے مستحب ہے۔
9۔حیات القلوب فی زیارۃ المحبوب مترجَم، علامہ مخدوم محمد ہاشم سندھی ، ت:۱۱۷۴ھ (ص:259) میں ہے:
مسئلہ: مزدلفہ سے منیٰ آتے وقت رمی جمرہ عقبہ کے لیے مزدلفہ سے سات کنکریاں لے لینا مستحب ہے، کنکریاں کھجور کی گٹھلی یا لوبیا کے دانے کے برابر ہونی چاہیے۔
مسئلہ: یہ سات کنکریاں پہلے دن رمی جمرہ عقبہ کے لیے ہیں، چار دنوں کی پوری رمی کے لیے کل 70 کنکریاں درکار ہوتی ہیں، سات تو یہ اور تریسٹھ تین دنوں کے لیے، ان تریسٹھ کنکریوں کا مزدلفہ سے ہی لینا مستحب تو نہیں ویسے جائز ہے……….
10۔زبدۃ المناسک (ص:182) میں ہے:
اور مستحب یوں ہے کہ سات کنکری مزدلفہ سے اٹھالے، اگر کہیں اور (جگہ) سے اٹھائے یا راستہ میں سے لے لے تو بھی جائز ہے مگر جمرہ کے پاس کی کنکری نہ اٹھائے کہ یہ کنکریاں مردود ہیں ……… اور باقی 63 کنکریاں جو اور دنوں میں رمی کے کام آتی ہیں ان کا مزدلفہ سے اٹھانا مستحب نہیں جہاں سے چاہے لے لے، مگر جمرات کے پاس سے نہ لے۔
11۔احکامِ حج، مفتی شفیع صاحب ؒ (ص: 71) میں ہے:
اور سنت یہ ہے کہ رمی جمرہ عقبہ کے لیے سات کنکریاں بڑے چنے یا کھجور کی گٹھلی کے برابر مزدلفہ سے اٹھا کر ساتھ لے جائیں۔
12۔رفیقِ حج، مفتی رفیع عثمانی صاحب ؒ (ص: 132) میں ہے:
مسئلہ: مستحب یہ ہے کہ جمرہ عقبہ کی رمی کے لیے سات کنکریاں بڑے چنے یا کھجور کی گٹھلی کے برابر مزدلفہ سے اٹھا کر ساتھ لے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved