• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا مسجد میں وضو کے قطرے ٹپکانا گناہ ہے؟

استفتاء

جسم سے وضو   کے پانی کے قطرے مسجد میں ٹپکنا  گناہ ہے  یا مکروہ  تحریمی  ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نہ ہی گناہ ہے اور نہ مکروہ تحریمی ہے، البتہ قصداً نہ گرائے جائیں، اس سے احتیاط  کرنی چاہیے۔

توجیہ: یہ قطرے ماء مستعمل ہیں او ر ماء مستعمل راجح قول کے مطابق پاک  ہے تاہم طبعاً مستقذر ہے اس لیے اپنے اختیار سے ماء مستعمل مسجد میں گرانا درست نہیں لیکن ان قطروں کے مسجد میں گرنے  سے بچنا مشکل ہے اور اتنی مقدار  طبعاً مستقذر  بھی نہیں سمجھی جاتی اس لیے ان قطروں کے گرنے  میں گناہ کی کوئی بات  نہیں تاہم اگر اس سے بھی احتیاط کی جائے تو اچھی بات ہے۔

شامی (1/200) میں ہے:

(إذا انفصل عن عضو وإن لم يستقر) في شيء على المذهب، وقيل إذا استقر، ورجح للحرج. ورد بأن ما يصيب منديل المتوضئ وثيابه عفو اتفاقا وإن كثر (وهو طاهر)

(قوله: وهو طاهر إلخ) رواه محمد عن الإمام وهذه الرواية هي المشهورة عنه، واختارها المحققون، قالوا عليها الفتوى،

شامی (1/659) میں ہے:

 ويكره الإعطاء مطلقا، وقيل إن تخطى وإنشاد ضالة أو شعر إلا ما فيه ذكر ورفع صوت بذكر إلا للمتفقهة والوضوء فيما أعد لذلك

(قوله والوضوء) لأن ماءه مستقذر طبعا فيجب تنزيه المسجد عنه، كما يجب تنزيهه عن المخاط والبلغم

بدائع الصنائع (1/68) میں ہے:

الأصل ينبني أن التوضؤ في المسجد مكروه، وعند أبي حنيفة وأبي يوسف وقال محمد: لا بأس به، إذا لم يكن عليه قذر، فمحمد مر على أصله أنه طاهر، وأبو يوسف مر على أصله أنه نجس.وأما عند أبي حنيفة فعلى رواية النجاسة لا يشكل.وأما على رواية الطهارة؛ فلأنه مستقذر طبعا فيجب تنزيه المسجد عنه كما يجب تنزيهه عن المخاط والبلغم، ولو اختلط الماء المستعمل بالماء القليل؟ قال بعضهم: لا يجوز التوضؤ به وإن قل وهذا فاسد، أما عند محمد فلأنه طاهر لم يغلب على الماء المطلق فلا يغيره عن صفة الطهورية كاللبن.وأما عندهما فلأن القليل مما لا يمكن التحرز عنه يجعل عفوا؛

إمداد المفتين جامع (4/501) میں ہے :

سوال :صحن مسجد میں وضو کے پانی کا قطرہ گرانا یا ہاتھ جھٹکنا کہ وضو کے پانی کے قطرے گرے جائز ہے؟

 جواب :وضو کرنے کے بعد ہاتھ منہ میں جو معمولی قطرے رہ جاتے ہیں مسجد کے صحن میں ان کا ٹپکنا یا ہاتھ منہ جھاڑنا جائز ہے مگر احتیاط کی جائے تو بہتر ہے۔ اور معمولی قطرے اور چھینٹے وغیرہ صحن میں یا فرش میں گرے تو کوئی حرج نہیں۔ البتہ اس کا خیال رکھا جائے کہ کسی اور کو اس سے کوئی تکلیف نہ ہو۔

فتاوی محمودیہ(5/57)  میں ہے :

سوال :وضو کے بعد پانی کا خشک نہ کرنا، یا اسی طرح مسجد میں داخل ہونا، وضو کے پانی کا داڑھی اور ہاتھ وغیرہ سے ٹپکتے رہنا، یہاں تک کہ دوران نماز چند رکعات میں اعضا سے وضو کا پانی ٹپکتا رہتا ہے، یہ کیسا ہے؟

 جواب: وضو کے بعد اعضا کو پونچھنا بھی حدیث سے ثابت ہے، نہ پونچھنا بھی ثابت ہے، البتہ اس کا خیال چاہیے کہ قطرات سے دوسروں کو اذیت نہ ہو، اگرچہ قطرات نجس نہیں کیونکہ ہر ایک کی طبیعت یکساں نہیں ہوتی، جس چیز کو قطرات لگیں گے وہ چیز بھی نجس نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved