• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بہن یا بھائی کو موبائل لے کر دینے کے بعد اگر لے کر دینے والا کا انتقال ہوجائے اور بہن بھائی موبائل کا غلط استعمال کریں تو کیا مرحوم کو اس کا گناہ ہوگا؟

استفتاء

جو شحص اس دُنیا کو چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔کیا اُس کی لی ہوئی چیزوں سے اگر کوئی خدانحواستہ گناہ کرتا ہے تو کیا مرحوم اس کا جواب دہ ہوتا ہے؟  مثلاً اگر مرحوم نے اپنے بہن بھائی یا کسی اور کو موبائل لے کر دیا اب وہ اس سے فلمیں، ڈرامے یا کچھ اور غیر شرعی چیزیں دیکھتا ہے تو کیا مرحوم سے اس کی پوچھ ہو گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر مرحوم  نہ  اس کام پر راضی تھا اور نہ ہی اس نے اس غرض سے لے کر دیا تھا (اور نہ اسے یہ معلوم تھا کہ جن کو میں موبائل لے کر دے رہا ہوں  وہ اسے گناہ میں استعمال کریں گے) تو مرحوم پر اس کا کوئی وبال نہ ہوگا۔

فتح الباری(3/153)میں ہے:

فالمعنى على هذا أن الذي يعذب ببعض بكاء أهله من كان راضيا بذلك بأن تكون تلك طريقته الخ ولذلك قال المصنف (فإذا لم يكن من سنته) أي كمن كان لا شعور عنده بأنهم يفعلون شيئا من ذلك أو أدى ما عليه بأن نهاهم فهذا لا مؤاخذة عليه بفعل غيره ومن ثم قال ابن المبارك إذا كان ينهاهم في حياته ففعلوا شيئا من ذلك بعد وفاته لم يكن عليه شيء

قوله: (فهو كما قالت عائشة) أي كما استدلت عائشة بقوله تعالى ولا تزر وازرة وزر أخرى أي ولا تحمل حاملة ذنبا ذنب أخرى عنها.

حاشیۃ السندی علی النسائی (4/15) میں ہے:

ببكاء أهله عليه أي إذا تسبب فيه ورضى به في حياته

دررالحکام (3/441) میں ہے:

(کره بیع السلاح من أهل الفتنة)لأنه إعانة علی المعصية (وإن لم یدر أنه منهم لا) أى لایکره

فتاوی عثمانی(3/84) میں ہے:

سوال:روزے کے دوران بیکری کا سامان فروخت کرسکتے ہیں یا نہیں،اور پتہ ہوکہ یہ شخص روزے کی حالت میں بھی کھائے گا تو اسے بھی فروخت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:رمضان میں بیکری کا سامان فروخت کرنا جائزہے،البتہ جس شخص کے بارے میں یہ معلوم ہو کہ وہ بغیر کسی عذر کے دن کے وقت کھانے کے لیے خریدرہاہے اسے بیچنا جائز نہیں ہےمعلوم نہ ہو کہ کیا کرےگا تو جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved