- فتوی نمبر: 36-395
- تاریخ: 16 نومبر 2026
- عنوانات: مالی معاملات > زراعت و زمینداری > مزارعت کی جائز صورتیں
استفتاء
زید اپنی زمین بکر کو کاشت کرنے کے لیے دو صورتوں میں دینا چاہتا ہے۔پہلی صورت یہ ہے کہ زید بکر کو کہتا ہے آپ 20 سال تک جیسے چاہیں زمین میں تصرف کریں ، ٹیوب ویل بھی لگائیں، کاشت بھی کریں اور خرچہ بھی کریں لیکن مجھے دو لاکھ روپے دیں۔
دوسری صورت یہ ہے کہ زید بکر کو کہتا ہے کہ زمین مکمل آپ کے تصرف میں ہے مجھے سالانہ زمین کے کاشت میں سے منافع کا ساتواں حصہ دے دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
دونوں صورتیں جائز ہیں ۔
توجیہ :1۔پہلی صورت میں چونکہ مدت بھی متعین ہے جوکہ 20 سال ہے اور اجرت بھی متعین ہے کہ سالانہ دو لاکھ اجرت ہوگی لہذا یہ معاملہ اجارہ ہے جو کہ درست ہے ۔
2۔دوسری صورت میں چونکہ زمین ایک کی طرف سے ہے اور بیج اور باقی سارے تصرفات دوسرے کی طرف سے ہے اور زمین کے بدلے پیداوار کا ساتواں حصہ جو کہ جزء مشاع ہے متعین کیا ہے لہذا یہ مزارعت کی جائز صورت ہے کہ جس میں زمین ایک کی طرف سے ہو اور بقیہ تینوں چیزیں دوسرے کی طرف سے ہوں۔
ہندیہ (4/439) میں ہے:
ولا بأس باستئجار الأرض إلى طويل المدة وقصيرها بعد أن تكون معلومة كما إذا استأجرها عشر سنين أو أكثر هذا إذا كانت مملوكة
الجوہرۃ النیرۃ (1/261) میں ہے:
(قوله: ولا يجوز العقد حتى يبين ما يزرع فيها، أو يقول: على أن أزرع فيها ما أشاء) يعني أن لكل واحد من المتعاقدين أن يفسخ العقد ما لم يزرعها أما لو زرعها ومضت الإجارة صحت ولزمه المسمى
ہدایہ (4/338) میں ہے:
وإن كان الأرض لواحد والعمل والبقر والبذر لواحد جازت” لأنه استئجار الأرض ببعض معلوم من الخارج فيجوز كما إذا استأجرها بدراهم معلومة
ہدایہ (4/55) میں ہے:
قال: “ولا تصح المزارعة إلا على مدة معلومة” لما بينا “وأن يكون الخارج شائعا بينهما” تحقيقا لمعنى الشركة “فإن شرطا لأحدهما قفزانا مسماة فهي باطلة” لأن به تنقطع الشركة لأن الأرض عساها لا تخرج إلا هذا القدر، فصار كاشتراط دراهم معدودة لأحدهما في المضاربة
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved