• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

1۔عشری اور خراجی زمین کے علاوہ زمین میں عشر کا حکم2۔پہاڑی شہد میں عشر کا حکم

استفتاء

1۔شہد میں عشر کے بارے میں ذکر ہے کہ اگر عشری زمین ہو تو اس میں عشر واجب ہے اگر خراجی زمین ہو تو عشر واجب  نہیں ہے تو ان دو زمینوں کے علاوہ کے  شہد کا کیا حکم ہے کیا اس میں عشر ہے یا نہیں ؟

2۔اور پہاڑی شہد کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ شامی میں تو ذکر ہے کہ اس میں عشر اس وقت ہے کہ جب وہ پہاڑی زمین امام کی حفاظت میں ہو اگر نہ ہو تو عشر واجب نہیں تو اس کے بارے میں بھی تفصیل درکار ہے کہ عشر جب شرعی حکم ہے تو اس میں حمایت امام کو کیوں دخل دیا گیااس کو ذکر کرنے کا کیا مقصد ہے اسی طرح اگر مان بھی لیا تو امام کی حفاظت سے کیا مراد ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔جو زمین عشری اور خراجی نہ ہو اس سے حاصل ہونے والے شہد میں بھی عشر واجب ہوگا۔

توجیہ: جو زمین بالفعل نہ عشری ہو نہ خراجی اس میں عشر واجب ہوگا کیونکہ اگرچہ وہ بالفعل عشری نہیں ہے لیکن بالقوہ عشری ہے اور عشر واجب ہونے کے لیے زمین کا بالقوہ عشری ہونا کافی ہے، اور خراج اس لیے واجب نہیں ہوگا کیونکہ خراج واجب ہونے کے لیے زمین کا بالفعل خراجی ہونا ضروری ہے۔

2۔یہ بات درست ہے کہ پہاڑی شہد میں عشر اس وقت واجب ہوگا جب وہ حمایت امام میں ہو اور حمایت امام کا مطلب یہ ہے کہ کافروں اور باغیوں اور ڈاکوؤں سے اس کی حفاظت کرنا اور چونکہ کسی بھی پیداوار میں عشر کے واجب ہونے کے لیے اس کا مال مقصود ہونا ضروری ہے اور جو پیداوار مال مقصود نہ ہو اس میں عشر واجب نہیں ہوتا چنانچہ مذکورہ صورت میں بھی حمایت امام کی شرط اس وجہ سے لگائی تاکہ وہ پیداوار مال مقصود بن جائے اور جب وہ مال مقصود ہوگی تو اس میں عشر بھی واجب ہوگا۔

الدر المختار مع ردالمحتار  (3/311)  میں ہے:

(يجب) العشر (في عسل) وإن قل (‌أرض ‌غير ‌الخراج) ولو غير عشرية كجبل ومفازة بخلاف الخراجية لئلا يجتمع العشر والخراج

(قوله: ‌أرض ‌غير ‌الخراج) أشار إلى أن المانع من وجوبه كون الأرض خراجية؛ لأنه لا يجتمع العشر والخراج فشمل العشرية، وما ليست بعشرية ولا خراجية كالجبل، والمفازة لكن قدمنا عن الخانية، وغيرها أن الجبل عشري

قال الرافعي: (قول الشارح غير الخراج) المراد بقوله غير خراجي ما لا يؤخذ منه الخراج بالفعل وهذا صادق بالعشري وبالجبل قبل استعماله وان كا عريا بالقوة وبمعنى أنه اذا زرع أخذ منه العشر وبالمفازة أيضا

الدر المختار    مع ردالمحتار (3/313) میں ہے:

(‌وكذا) ‌يجب ‌العشر (في ثمرة جبل أو مفازة إن حماه الإمام) لأنه مال مقصود لا إن لم يحمه لأنه كالصيد (و) تجب في (مسقي سماء) …….. (وسيح) ….. (بلا شرط نصاب) ….. (و) بلا شرط (بقاء) ….. (إلا فيما) لا يقصد به استغلال الأرض (نحو حطب وقصب) فارسي (وحشيش) وتبن وسعف

(قوله: ‌إن ‌حماه ‌الإمام) الضمير عائد إلى المذكور وهو العسل والثمرة والظاهر أن المراد الحماية من أهل الحرب والبغاة وقطاع الطريق لا عن كل أحد

(قوله: لأنه مال مقصود) أي مقصود للإمام بالحفظ اهـ ط أو مقصود بالأخذ فلذا تشترط حمايته حتى يجب فيه العشر؛ لأن الجباية بالحماية فهو علة لاشتراط الجباية

ہندیہ (1/186) میں ہے:

‌ويجب ‌العشر ‌في ‌العسل إذا كان في أرض العشر …… وما يجمع من ثمار الأشجار التي ليست بمملوكة كأشجار الجبال يجب فيها العشر كذا في الظهيرية

النہر الفائق (1/453) میں ہے:

وفي (شرح الدرر) عن التمرتاشي ما يوجد في الجبال والبراري والموات من العسل والفاكهة إن لم يحمه الإمام فهو كالصيد ‌وإن ‌حماه ‌ففيه العشر لأنه مال مقصود انتهى

فتاویٰ حقانیہ (3/601) میں ہے:

“عشر زمین کی ہر اس پیداوار میں واجب ہے جو مقصود ہو چاہے ،اس کی کاشت کی جائے یا از خود پیدا ہو جائے چونکہ خود رو گھاس عموما مقصود اصلی نہیں ہوتا ،اس لیے اس میں عشر واجب نہیں لیکن جب اس کی حفاظت کی جائے اس کو بروقت پانی دیا جائے اور اس دوسروں کو اس سے منع کیا جائے تو پھر اس صورت میں وہ گھاس مقصودی ہو جاتا ہے لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر واقعی اس قسم کی گھاس کے لیے زمین مخصوص کر کے اس میں گھاس کی نشوونما کی جاتی ہو تو پھر اس میں عشر واجب ہے بصورت دیگر کوئی عشر نہیں ۔”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved