• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ناخن میں صابن لگنے کے بعد وضو کا حکم

استفتاء

مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ ہاتھ کے ناخن میں برتن دھونے والا صابن چلا گیا تھا پھر وضو کرکے نماز پڑھ لی پھر بعد میں  دیکھا  تو نماز  ادا ہوگئی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر صابن خشک ہو گیا تھا اور اس کی اتنی تہہ بن گئی تھی کہ اس کے نیچے پانی پہنچنا ممکن نہ تھاجیسے ناخن کے اندر آٹا خشک ہو جاتا ہے، تو وضو نہیں ہوا۔ اس لیے دوبارہ نماز لوٹانی ہوگی، ورنہ وضو اور نماز ادا ہو گئے۔

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح (ص:63) میں ہے:

“ولو انضمت الأصابع” بحيث لا يصل الماء بنفسه إلى ما بينها “أو طال الظفر فغطى الأنملة” ومنع وصول الماء إلى ما تحته “أو كان فيه” يعني المحل المفروض غسله “ما” أي شيء “يمنع الماء” أن يصل إلى الجسد “كعجين” وشمع ورمص بخارج العين بتغميضها “وجب” أي افترض “غسل ما تحته” بعد إزالته المانع

البحر الرائق (1/14) میں ہے:

ولو لصق بأصل ظفره طين يابس وبقي قدر رأس إبرة من موضع الغسل لم يجز

آپ کے مسائل اور ان کا حل (3/96) میں ہے:

سوال: اگر کوئی شخص نماز ختم کرنے کے بعد ہاتھ یا پیر وغیرہ پر آٹے کا باریک ذرہ  یاسینٹ یا کوئی بھی نامعلوم چیز لگی محسوس کرتا ہے تو نماز کی ادائیگی دوبارہ کی جائے گی؟ خاص کر خواتین کے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے ہر نماز سے پہلے اعضا کا بغور ناخنوں کے اندر تک موازنہ کرنے سے نماز کو دیر ہو جاتی ہے خصوصا مغرب؟

جواب: اگر کوئی چیز ایسی لگی ہوئی ہو جو بدن تک پانی کے پہنچنے سے مانع ہو تو وضو نہیں ہوگا اس لیے نماز بھی نہیں ہوگی دوبارہ ادا کرنی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved