- فتوی نمبر: 37-163
- تاریخ: 29 نومبر 2026
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت > گناہ کے کاموں میں استعمال ہونے والی اشیاء کی خرید و فروخت
استفتاء
گاڑیوں کے لیے LCD فروخت کرنا کیسا ہے؟ کیونکہ کئی کسٹمر گانے سنتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جس کسٹمر کے متعلق غالب گمان ہو کہ وہ ایل سی ڈی (LCD ) کا ناجائز استعمال کرے گا اس کو فروخت کرنا جائز نہیں ہے ورنہ جائز ہے ۔
توجیہ: مذکورہ ایل سی ڈی (LCD) صرف گناہ کے کاموں میں استعمال نہیں ہوتی بلکہ جائز کاموں میں بھی استعمال ہوسکتی ہے مثلاً کوئی شخص اس پر تلاوت یا دینی بیان سن سکتا ہے فقہی لحاظ سے اس کی مثال اسلحہ کی ہے کہ جس کے جائز اور ناجائز استعمال دونوں موجود ہیں لہٰذا جس شخص کے متعلق یقین ہو کہ وہ اس کو ناجائز استعمال کرے گا اس کو فروخت کرنا جائز نہیں ورنہ جائز ہے۔
الجوہرۃ النیرۃ (6/178) میں ہے:
قوله (ويكره بيع السلاح في أيام الفتنة) معناه ممن يعرف أنه من أهل الفتنة كالخوارج والبغاة لأن في ذلك معونة علينا وإن كان لا يعرف أنه من أهل الفتنة فلا بأس بذلك
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved