• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

صدقہ کی کونسی قسم بہن بھائیوں اور سید کو دی جاسکتی ہے؟

استفتاء

(1)نفلی صدقہ سے کیا مراد ہے؟نفلی کے علاوہ صدقہ کی اور کتنی اقسام ہیں؟(2)صدقہ کی کونسی قسم بہن بھائیوں،ان کی اولاد اور سید کو دی جاسکتی ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:معلوماتی سوال کے بجائے اپنا  سوال بتائیں کہ آپ  کو کیا مسئلہ درپیش ہے؟

جواب وضاحت:اپنی  ماہانہ تنخواہ سے سال پورا ہونے سےپہلے ہر  ماہ پانچ فیصد صدقہ کی نیت کرلیتا ہوں  ،یہ رقم مذکورہ بالا لوگوں کو دی جاسکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(1) جو مال اللہ تعالی کی رضا کے لئے اللہ کی راہ میں غرباء اور مساکین کو دیا جاتا ہے یا خیر کے کسی کام میں خرچ کیا جاتا ہے اسے صدقہ کہتے ہیں۔

صدقہ کی تین قسمیں ہیں:1۔ فرض جیسے زکوۃ۔2۔واجب جیسے نذر اور قربانی وغیرہ۔3۔ نفلی صدقات۔

(2)سيد حضرات  كو صرف نفلی صدقہ دیا جا سکتا ہے،بہن بھائی اگر ضرورت مند ہوں تو ان کو ہر قسم کا صدقہ یعنی نفلی صدقات ، زکواۃ اور فطرانہ دیا جاسکتا ہے۔

حاشیہ طحطاوی علی الدر(1/432)میں ہے:والصدقة العطية التي يراد بها المثوبة عنده تعالى سميت بها لانها تظهر صدق رغبة الرجل فى تلك المثوبة.

الدر المختار (3/352)میں ہے:(وجازت التطوعات من الصدقات و)غلة (الاوقاف لهم)أى:لبنى هاشم.

ہندیہ (1/412)میں ہے:والأفضل في الزكاة والفطر والنذر الصرف أولا إلى الإخوة والأخوات ثم إلى أولادهم ثم إلى الأعمام والعمات ثم إلى أولادهم ثم إلى الأخوال والخالات ثم إلى أولادهم ثم إلى ذوي الأرحام ثم إلى الجيران ثم إلى أهل حرفته ثم إلى أهل مصره أو قريته كذا في السراج الوهاج.

آپ کے مسائل اور ان کا حل(5/193)میں ہے:

سوال: صدقہ کی تعریف کیا ہے؟اور صدقہ کی کتنی اقسام ہیں؟

جواب:جو مال اللہ تعالی کی رضا کے لئے اللہ کی راہ میں غرباء اور مساکین کو دیا جاتا ہے یا خیر کے کسی کام میں خرچ کیا جاتا ہے اسے صدقہ کہتے ہیں۔

صدقہ کی تین قسمیں ہیں:1۔ فرض جیسے زکوۃ۔2۔واجب جیسے نذر اور قربانی وغیرہ۔3۔ نفلی صدقات عام خیرات۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved