• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سگی ساس کی سوکن سے پردہ کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

1)سگی ساس کی سوکن سے پردہ ہے یا نہیں؟

2) دوسرے سسریعنی(ساس کا  ایک شوہر فوت ہوگیا پھر اس نے دوسری شادی کرلی) سے پردہ ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1+2) سگی ساس کی سوکن سے اور دوسرے سسریعنی(ساس کا  ایک شوہر فوت ہوگیا پھر اس نے دوسری شادی کرلی) سے(جبکہ وہ محرم نہ ہو) پردہ واجب ہے۔

توجیہ:جس سے عمر بھر میں کبھی نکاح صحیح ہونے کا احتمال ہو وہ نامحرم ہوتا ہےاور نا محرم سے پردہ ضروری ہے چونکہ سگی ساس کی سوکن سے اور دوسرےسسر سے زندگی میں کبھی بھی نکاح کےصحیح ہونے کااحتمال ہے اس لئے پردہ لازم ہے۔

درمختار(9/605) میں ہے:

(ومن محرمه) هى من لا يحل له نكاحها أبدا بنسب او سبب ولو بالزنا

ہندیہ(9/124) میں ہے:

وأما النظر إلى الأجنبيات فنقول يجوز النظر إلى مواضع الزينة الظاهرة منهن وذلك الوجه والكف في ظاهر الرواية كذا في الذخيرة وإن غلب على ظنه أنه يشتهي فهو حرام كذا في الينابيع۔

 النظر إلى وجه الأجنبية إذا لم يكن عن شهوة ليس بحرام لكنه مكروه كذا في السراجية

در مختار (9/610) میں ہے:

( و ) ينظر ( من الأجنبية ) ولو كافرة  مجتبى ( إلى وجهها وكفيها فقط ) للضرورة قيل والقدم والذراع إذا أجرت نفسها للخبر. تاترخانية. ( وعبدها كالأجنبي معها ) فينظر لوجهها وكفيها فقط  نعم يدخل عليها بلا إذنها إجماعا ولا يسافر بها إجماعا خلاصة

 وعند الشافعي ومالك ينظر كمحرمه ( فإن خاف الشهوة ) أو شك ( امتنع نظره إلى وجهها) فحل النظر مقيد بعدم الشهوة وإلا فحرام وهذا في زمانهم وأما في زماننا فمنع من الشابة  قهستاني وغيره

فتاوی دارالعلوم دیوبند(7/188) میں ہے:

سوال:زید کا اپنی سوتیلی ساس سے نکاح جائز ہے یا نہیں ؟

جواب: سوتیلی ساس سے نکاح درست ہے۔

فتاوی محمودیہ(11/269) میں ہے:

سوال: نیز سوتیلی ساس سے نکاح کرنا جائزہے یا نہیں؟

جواب: اپنی سوتیلی ساس سے نکاح کرنا شرعا درست خواہ بیوی زندہ یا مر چکی ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved