- فتوی نمبر: 11-214
- تاریخ: 14 مارچ 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > قضاء نمازوں کے پڑھنے کا بیان
استفتاء
مجھے یہ پوچھنا تھا کہ قضاء نماز کی ادائیگی کیسے کریں ؟کیسے پتا چلے گا کہ کتنی ہیں ؟نعوذ باللہ وقت غفلت میں گزرا ،گناہوں میں گزرا۔پوچھنا چاہتی ہوں آپ بتادیں الحمد للہ اب میں نماز نہیں چھوڑتی ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اندازہ لگائیں کہ زیادہ سے زیادہ کتنی نمازیں قضاء ہوئی ہوں گی۔ آپ کے اپنے غالب گمان کے مطابق جو اندازہ بنے اس کے مطابق ادائیگی شروع کردیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved